صدر پیوٹن کی طرف سےطیب ایردوان کو ریفرینڈم میں کامیابی پر مبارکباد
روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ترکی کے اپنے ہم منصب رجب طیب ایردوان کو 16 اپریل کے ریفرینڈم میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے ،ٹیلی فونک کال کے دروان دونوں لیڈروں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شام میں سیز فائر اور روس و ترکی کے درمیان حالات کو نارمل پوزیشن پر لانے کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے ۔
واضح رہے کہ اتوار کے دن منعقدہ ریفرینڈم میں ” ہاں ” والوں نے اکیاون اعشاریہ اکتالیس فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ۔اس ریفرینڈم کے بعد ملک میں صدارتی نظام قائم کردیا جائے گا اور وزیراعظم کا عہدہ ختم کردیا جائے گا ۔اس میں صدر کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ صدر ہوتے ہوئے اپنی سیاسی پارٹی سے تعلق بھی برقرار رکھ سکیں ۔صدر طیب ایردوان سے اب امید کی جارہی ہے کہ وہ واپس برسراقتدار جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ(آق) پارٹی جوائن کرلیں گے ۔