قرآن پڑھ کربہت سکون ملتاہے، ایردوان کی ہمنوا امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان

0 1,860

مشہور ہالی وڈ اداکارہ لنڈسے لوہن اسلام میں دلچسپی کی وجہ سے امریکا میں ناپسند کی جاتی ہیں اور اس کی وجہ ان کی ایک تصویر بھی بنی تھی جس میں انہوں نے اپنے ہاتھوں میں قرآن مجید کا ایک نسخہ تھام رکھا تھا۔ اسی حوالے سے کویت میں انہیں ایک مشہور ٹاک شو میں مدعو کیا گیا جس کے میزبان سوار شعیب ہیں۔

اسلام کے ساتھ تعلق اور قرآن مجید اپنے ساتھ رکھنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے مسلمانوں کی دینی کتاب کو کسی نظریے کے تحت اپنے ساتھ نہیں رکھا تھا مگر اسے پڑھنے سے انہیں کافی سکون ملتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ موبائل پر ایک ایپ کے ذریعے قرآن مجید کا ترجمہ پڑھتی ہیں،انہوں نے روزے رکھنا بھی شروع کر دیے ہیں لیکن وہ ابھی مہینے میں صرف 3 روزے رکھتی ہیں۔

تیس سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ روزے رکھنا مشکل لگتا ہے مگر اس سے بہت سکون حاصل ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ وہ قرآن مجید کے 15 پیجز پڑھ چکی ہیں جبکہ عربی لکھنا اور بولنا بھی سیکھ رہی ہیں اور انہوں نے دو عربی الفاظ واللہ اور خلاص بول کر سب کو حیران کر دیا۔

میزبان نے ان سے سوال کیا کہ قرآن مجید کو پڑھ کر  کیسا محسوس کرتی ہیں  جس پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں بہت سکون ملتا ہے۔

انٹرویو کے دوران پروگرام کے میزبان سوار شعیب نے انہیں نیکلس اور مچھلیوں سے بھرا ٹب تحفے میں دیا اس کے علاوہ وقفے کے دوران اداکارہ کو کویت کی روایتی ڈش کویتی رائس بھی پیش کیے جو انہوں نے بغیر چمچ کے ہاتھوں سے کھائے۔

انٹرویو کے آخر میں میزبان نے ان سے کہا کہ جلد ہی وہ ایک دوسرے سے جنت میں ملیں گے جس پر لنڈسے لوہن نے کہا کہ یقینا ملیں گے۔

لنڈسے لوہان کو گزشتہ روز دورہ ترکی کے دوران حجاب پہنے بھی دیکھا گیا تھا

یاد رہے کہ ہالی وڈ اداکارہ کو اسلام میں دلچسپی کی بنا پر امریکا میں کا فی تنقید کا سامنا ہے اور وہ اپنی قرآن مجید اور حجاب والی تصاویر کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

گزشتہ دنوں لنڈسے لوہان نے صدارتی کمپلیکس انقرہ میں صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات بھی کی تھی اور ان کے نعرے "دنیا پانچ سے بڑی ہے” کی عالمی مہم میں شامل ہونے کا اظہار کیا تھا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: