معروف امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان کی صدارتی کمپلیکس میں آمد
صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اوّل امینہ ایردوان نے معروف امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان اور سات سالہ شامی لڑکی جس نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دنیا کو حلب میں ہونے والے قتل عام سے آگاہ کیا، بانا العباد کا استقبال کیا۔
لنڈسے لوہان نے دنیا میں سب سے پہلے "دنیا، پانچ سے بڑی ہے” کا نعرہ لگانے والے جوڑے (صدر رجب طیب ایردوان اور خاتون اوّل امینہ ایردوان) کو اس نعرے کا بیج بھی لگایا۔