معروف مسلم موسیقار یوسف اسلام کی صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات
معروف مسلم موسیقار یوسف اسلام کی صدارتی کمپلیکس انقرہ میں صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کی
صدر رجب طیب ایردوان نے ٹویٹ کے ذریعے ان کا شکریہ ادا کرتے کہا، "پیارے بھائی، یوسف، آپ کی صدارتی کمپلیکس تشریف آوری اور خوشگوار گفتگو کا شکریہ، ترکی میں خوش آمدید”
Sevgili kardeşim Yusuf, Külliye’yi ziyaretin ve samimi sohbetin için teşekkür ederim. Türkiye’ye hoşgeldin. @YusufCatStevens pic.twitter.com/HtOlc1pNyx
— Recep Tayyip Erdoğan (@RT_Erdogan) February 8, 2017
صدارتی پریس ریلیز میں پہلی بار تشریف آوری جیسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں اور صدر ایردوان نے انہیں ‘میرے پیارے بھائی یوسف” لفظوں سے مخاطب کیا۔
یوسف اسلام نے اپنے وفد کے ہمراہ دوسرے سرکاری عہدیداران سے بھی ملاقاتیں کیں-اس سے قبل سرکاری ادارہ ترک دیانت وقف کے دفتر میں اعلیٰ سطحی عہدیداران سے ملاقات کی-
یوسف اسلام اپنے وفد کے ہمراہ ترکی کے دورے پر ہیں، یوسف اسلام کیمرج یونیورسٹی میں ایک مسجد بنانے کے خواہاں تھے جس پر ان کی ٹویٹر پر ترک نائب وزیر اعظم نعمان قرتولمش سے بات چیت ہوئی اور انہوں نے مدد طلب کی-
ترک سرکاری ادارہ دیانت وقف مسجد بنانے میں یوسف اسلام کی مدد کرے گا- اس ضمن میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں- یہ یورپ کی پہلی ‘ماحول دوست’ مسجد ہو گی جس کی بجلی سولر پاور اور روشنی اور باغیچوں کو پانی دینے کے لیے گندے پانی کو کارآمد بنایا جائے گا-
اسٹیون جارجیو جو اب 68 سالہ یوسف اسلام ہیں لندن میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 1977ء میں اسلام قبول کیا- آج کل وہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے کام کر رہے ہیں-