موجودہ نظام جو مسلسل بحرانوں کا سبب بن رہا ہے تبدیل ہوگا، رجب طیب ایردوان
استنبول کے اسنلار ڈسٹرکٹ میں عوامی تقریب سے ترکی کےماضی میں مسائل پیدا کرنے میں موجودہ نظام کے سبب پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا: "موجودہ نظام جو مسلسل بحرانوں کا سبب بن رہا ہے تبدیل ہوگا”۔
جو نظام مسلسل بحرانوں کی وجہ بن رہا ہے اسے تبدیل کرنا ہوگا
"موجود نظام میں کیا کمی ہے؟ آپ کیوں نظام حکومت کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں” ان سوالات کے جوابات دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا: "ہم اپنی خوشی کے لئے حکومت کے موجودہ نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش نہیں کر رہے۔ ہم سب نے 7 جون کے انتخابات کے دوران اس نظام کی کمی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ انہوں نے کہا اگر کوئی قدم نہ اٹھایا گیا اور ملک کو غیر یقینی صورتحال سے باہر نکالا نہ جائے تو ترکی واپس 1990ء کی اتحادی دور سیاست میں چلا جائے گا”۔ صدر ایردوان نے کہا: ” ہم سب نے اس کمی کو 15جولائی کو دیکھا ہے۔ اگر ہم اور ہمارے لوگ ان فسادی باغیوں کے سامنے کھڑے نہ ہوتے تو ترکی کو دوبارہ 27مئی 1960ء کے المیے سے گزرنا پڑتا۔ اس کا مطلب کیا تھا ہماری ساری محنت اور مستقبل بارے ہمارا سارا عزم خطرات کا نشانہ بن جاتا۔ اس لیے ہم کہتے ہیں کہ جو نظام بحرانوں کو راستہ دیتا ہے اس تبدیل کر دینا ہوگا”۔
ایک مضبوط اور مستحکم ترکی کے لیے "ہاں” کہو
آئینی تبدیلیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام مؤثر طریقے سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے، اور ملک کے بین الاقوامی وقار کو فروغ دینے اور اہداف2023 کو حاصل کرنے کا مقصد رکھتا ہے صدر ایردوان نے عوام سے اپیل کی کہ ایک عظیم، مضبوط، خوشحال اور مستحکم ترکی کے لیے ریفرنڈم میں "ہاں” کہیں۔
صدر ایردوان نے کہا: "جب دنیا اور یہ خطہ ایک عظیم تبدیلی سے گزر رہے ہیں ترکی اس لمحے ایک اہم فیصلہ کرے گا”۔
صدر نے زور دیا: "ہم اپنے لوگوں کے مستقبل کے لئے حکومت کے نظام کو تبدیل کر رہے ہیں. ہم مستقبل کی نسلوں کے لئے ایک زیادہ خوشحال ملک چھوڑنے کے لئے 16 اپریل کو ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں”۔