"مہذب” یورپ میں "ایردوان کو قتل کردو” مہم کی کھلی اجازت
یورپ کے تعاون اور پشت پناہی سے چلنے والی دہشت گرد تنظیموں میں سے ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم "پی کےکے” کی سوئیٹزر لینڈ حکومت کی اجازت سے دارالحکومت برن میں پارلیمنٹ کے سامنے نکالی جانے والی ریلی جس میں کتبوں پر یہ مطالبہ درج تها "ایردوان کو قتل کردو”-
یاد رہے یہ وہی مہذب یورپ ہے جہاں ایک طرف امن کی صورتحال کا بہانہ بنا کر ترکی اور صدر ایردوان کے بغض میں ترکی کے صدارتی نظام کی تائید میں ہونے والے ریفرینڈم کے لئے منعقد کئی گئی ریلیوں پر پابندیاں لگائی گئی ترک وزراء کو اپنے شہریوں سے رابطے اور اپنی ہی سر زمین ان کے سفارتخانوں میں داخلے سے زبر دستی روک کر سفارتی اصول و قوانین کو روند دیا جاتا ہے حتی کہ پر امن مظاہرین پر کتے اور گهوڑے تک دوڑا دیئے جاتے ہیں-
دوسری جانب کالعدم دہشت گرد تنظیمیں یورپ کی پشت پناہی میں اپنے نیٹ ورک چلا رہی ہیں اور ریفرینڈم کے خلاف ریلیوں کا انعقاد بهی کر رہی ہیں- اور میں عوام کی طاقت سے منتخب ہونے والے ایردوان کے قتل کی کهلم کهلا مہمات تک کی اجازت ہوتی ہے-