میں ترکی کی کیوں شدت سے حمایت کرتا ہوں – صدر ایردوان کا جواب

0 239

اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ آپ اتنی شدت سے ترکی کی حمایت( دفاع) کیوں کرتے ہیں ؟؟
تو میرا جواب ہے کہ میں اس ملک کی حمایت کر رہا ہوں جس نے سب سے زیادہ ظلم سہے ہیں، جسکی تاریخ کو جان بوجھ کر مسخ کیا گیا ہے۔
کیا یہ نا انصافی نہیں ؟ کہ ہم 500 سال جہاد سے پیچھے رہے، اور اس نے اپنے آخری 50 سالوں میں اسلام کا پرچم بلند کیا تھا۔
کیا یہ نا انصافی نہیں ہے؟ کہ 100 ملین سے زیادہ ان مسلمانوں کو ہم بھول جائیں جو اسکی وجہ سے مسلمان ہوئے تھے۔
کیا یہ نا انصافی نہیں ہے؟ کہ عرب دنیا میں شیعی مذہب پھیلنے سے روکنے میں اسکے کردار کو بھوک جائیں۔
کیا یہ نا انصافی نہیں ہے؟ ہم اس ملک کو گالیاں دیں جس نے تن تنہا اندلس کا دفاع کیا تھا، اور جب اندلسیوں کو نکالا گیا تو اس نے ان کی حفاظت کی تھی اور انکی ندد کی تهی، اور تونس جیسے ممالک کو ہسپانوی قبضے سے آزاد کرایا تھا۔
کیا یہ نا انصافی نہیں ہے؟ کہ ہم اس ملک کو گالیاں دیں جس نے تن تنہا 25 صلیبی حملوں سے عالم اسلام کو بچائے رکها تھے۔
کیا یہ نا انصافی نہیں ہے؟ کہ ہم اس ملک کو گالیاں دیں جس کے حکمرانوں نے فلسطین پر قبضہ کی قیمت اپنے تخت سے دی تهی، اور فلسطین کو صرف یہود کے لے نہیں چھوڑا تھا۔
کیا یہ نا انصافی نہیں ہے؟ ک عربی نصاب میں بایزید، سلیم ، عبد الحمید اور سلیمان القانونی کا ذکر نہیں کرتے۔ اور طلباء کو سیکھایا جاتا ہے، کہ عثمانی قابض تھے۔
کیا یہ نا انصافی نہیں ہے؟ کہ ہم اپنے نصابوں میں اپنے بچوں کو فرانس کا تعاون، بریطانیہ کے فلاحی کاموں کے بارے میں بتاتے ہیں، اور دولت عثمانیہ کی سلبیات کی بارے میں ۔
اور میں ان کو یہ بھی بتا رہا ہوں، کہ میں دولت عثمانیہ کی حمایت جاری رکھوں گا ۔
جاری رکھوں گا، تاکہ مظلوم ملک جس کے راہنماؤں نے امت کی سنہری راہنمائی کی تھی ان کی مجہول تاریخ کے بارے میں ہمیں پتہ چلے۔
جاری رکھوں گا، تاکہ اس ملک کے رازوں کو بیان کروں جس نے پورے یورپ کو ذلیل کیا تھا۔
جاری رکھوں گا، تاکہ اس ملک کے بارے میں ہمیں پتہ چلے جس نے تن تنہا یورپی اتحاد پر غلبہ حاصل کیا تھا۔
جاری رکھوں گا، تاکہ ہم اس واحد ملک کے بارے میں جان جائیں، جس کے ایک حکمران کی وفات پر یورپ کے چرچوں میں گھنٹیاں بجائی گئی تھی، اور پوپ کے حکم پر تین دن ایام تشکر منایا گیا تھا۔
جاری رکھوں گا، تاکہ اس ملک کے بارے میں ہمیں پتہ چلے، کہ ویٹیکن کے پوپ نے ہسپانوی بادشاہ فیلپ کو پیغام بھیجا کہ وہ تمام عیسائی ریاستوں کو اکٹھا کرلیں تاکہ اس کا مقابلہ کر سکے، کیونکہ کوئی بھی عیسائی ملک اس کا تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا تھا۔
جاری رکھوں گا، چاہے جتنا بھی حملوں اور تنقیدوں کے زد میں آجاؤں-
جاری رکھوں گا، تاکہ ہم پڑھیں اور موجودہ نصاب کے برعکس نیا نصاب اپنے مدارس میں رائج کرائیں ۔

تبصرے
Loading...