نوروز کی روح کو زندہ کرنا حالیہ بحرانوں میں نہایت ضروری ہے، صدر ایردوان

0 1,506

خطے میں موجود مسائل اور بحرانوں سے نبٹنے کے لیے نوروز کی طرف پیش کی جانے والی روح کو زندہ کرنا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات ترک صدر رجب طیب ایردوان نے بہار کے آغاز میں جشن نوروز کی تقریبات کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہی جن کا آغاز 21 مارچ کی ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا: "نوروز وہ دن ہیں جو بھائی چارے، دوستی، اتحاد و یکجہتی اور خطے میں بہار کی علامت ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ ایسے خطے میں جو مسائل اور بحرانوں کا شکار ہے نوروز کی روح کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے اور ایسے عناصر سے لڑنے کی ضرورت جو خطے کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں یہ تب ہی ممکن ہے جب ہم خطے کی تاریخ اور روایات سے طاقت حاصل کریں۔

صدر ایردوان نے کہا: "بحثیت اس تہذیب کے فرزند ہونے کے جس نے "تخلیق سے خالق کی خوشنودی کے لیے پیار کرو” کا آئیڈیا دیا، ہمیں چاہیے کہ اس نئے دور میں اس کے روح رواں بنیں”۔ انہوں نے نوروز کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ یہ خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کا ذریعہ بنیں۔

نوروز کو ایک قدیم فیسٹیول کے طور پر یونیسکو کی آئی سی ایچ ایچ لسٹ میں رجسٹر کیا گیا ہے۔

جشن نوروز ترکی کے علاوہ بھارت، ایران، بلقان ممالک اور وسط ایشیا میں بہار کی آمد کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ نوروز کا لفظ فارسی زبان سے آیا ہے جس کا مطلب "نئے دن” ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: