پاکستان اور ترکی کی دوستی پائیدار اقتصادی تعاون میں بدل رہی ہے، شہباز شریف

0 219

وزیراعلیٰ پنجاب (پاکستان) شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کے دور حکومت میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات پائیدار اقتصادی تعاون میں تبدیل ہورہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات ترکی کے سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے لاہور میں ملاقات کے دوران کہی۔

شہبازشریف نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کیلئے سازگار فضا فراہم کررہی ہے اور ترکی کی متعدد کمپنیاں پہلے ہی پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہیں۔

وفد نے پنجاب میں مختلف شعبوں خصوصاً پینے کے صاف پانی ،نکاسی آب اور ہائوسنگ کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہرکی۔

تبصرے
Loading...