پاکستان کا "حادثاتی میزائل” پر مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ

0 1,504

پاکستان نے بھارتی میزائل کے حادثاتی لانچ پر حقائق کا درست تعین کرنے کے لیے مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پورے واقعہ سے بھارت کی سٹریٹجک ہتھیاروں سے نمٹنے میں سنگین نوعیت کی بہت سی کمزوریوں اور تکنیکی خامیوں کی نشاندہی ہورہی ہے۔

پاکستان نے عالمی برادری سے جوہری ماحول میں پیش آنے والے سنگین نوعیت کے اس واقعے کا سنجیدگی سے نوٹس لینے اور خطے میں تزویراتی استحکام کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کامطالبہ بھی کیا ہے ۔

ہفتہ کو جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے انڈین پریس انفارمیشن بیورو کے ڈیفنس ونگ کے اخباری بیان کو نوٹ کیاہے جس میں 9 مارچ 2022 کو “تکنیکی خرابی” کی وجہ سے پاکستانی علاقے میں بھارتی میزائل کی “حادثاتی فائرنگ” پر  افسوس کا اظہار کیا گیا اوراس ضمن میں اندرونی عدالتی تحقیقات کافیصلہ کیا گیا ہے ۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: