پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، ترک صدارتی مشیر اطلاعات

0 891

ترک صدارتی مشیر برائے اطلاعات فرحت الدین آلتون نے کہا ہے کہ مشترکہ سلامتی و اقتصادی سمیت ثقافتی تعلقات برادرانہ اور پر عزم انداز میں پاکستان سے جاری رہیں گے۔

صدارتی مشیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے دو روزہ دورہ اختتام پر کہا کہ صدر ایردوان پاکستان کے ساتھ تعلقات میں فروغ کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عالمی سطح پر ترکی کی حمایت کرنے پر برادر ملک پاکستان کے مشکور ہیں اور امکان ہے کہ 2023ء تک دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 5 ارب ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔

اس وقت پاکستان کے ساتھ توانائی و دفاعی صنعت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون جاری ہے جبکہ پاکستان نے ترک شہریوں کے لیے ویزےکے حصول میں آسانیاں پیدا کی ہیں علاوہ ازیں یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اب لاہور کے بعد کراچی میں بھی اپنا مرکز قائم کر ےگی۔

تبصرے
Loading...