پشاور زلمی ترکی میں کرکٹ کا فروغ کرے گی، ایم او یو پر دستخط ہو گئے

0 1,182

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن پاک ترک دوستی کے رشتوں کو مزید مضبوط کرے گی, زلمی فاؤنڈیشن اور ترکی کی ترکش ڈیولپنگ اسپورٹس برانچز فیڈریشن کے درمیان اسلام آباد میں قائم ترک سفارتخانے میں ایم او یو پر دستخط, زلمی فاؤنڈیشن دوست ملک ترکی میں کرکٹ کو فروغ دے گی, جاویدآفریدی

ترکی کے دو کرکٹرز پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ساتھ موجود ہوں گے.


پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی چین, آسٹریا کے بعد ترکی میں بھی کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی . اس سلسلے میں زلمی فاؤنڈیشن اور ترکی اسپورٹس ڈیولپنگ فیڈریشن کے درمیان اسلام آباد میں ترکی کے سفارتخانے میں ایک پروقار تقریب میں ایم او یو پر دستخط کیے گئے. زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے چیرمین جاوید آفریدی جبکہ ترکی کی اسپورٹس ڈیولپنگ فیڈریشن کے صدر حسن ازترک نے ایم او یو دستخط کیے . تقریب میں شرکت کے لیے ترکی کی اسپورٹس ڈیولپنگ فیڈریشن کا وفد خصوصی طور پر پاکستان آیا. جن میں ترکی کے نیشنل کرکٹرز: توناہان اور محمت سرت

انقرہ اسپورٹس کلب کے صدر حسن سابت انقرہ اسپورٹس کلب کے انٹرنیشنل کوآرڈی نیٹر سلمان علی شامل تھے . اس موقع پر چیرمین پشاور زلمی/ زلمی فاؤنڈیشن جاوید آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات نصف صدی سے زائد سے قائم ہے. پاکستان اور ترکی کی عوام کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مظبوط کرنے میں کرکٹ اپنا کردار ادا کرے گی. پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن ترکی میں کرکٹ کے فروغ میں مکمل تعاون کرے گی. اس سلسلے میں ترکی کی مینز اور ویمنز ٹیم کے علاوہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کٹس فراہم کی جائے گی. جونیر اور اسکول لیول پر کرکٹ کٹس اور کوچنگ مہیا کی جائے گی. پشاور زلمی کے کوچز اور کرکٹرز ترکی جاکر نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ فراہم کریں گے. کرکٹرز کے علاوہ ترکی کے امپائرز کو بھی کوچنگ فراہم کی جائے گی اور ان امپائرز کو پاکستان میں ہونیوالے زلمی کرکٹ ٹورنامنٹس میں امپائرنگ کا موقع دیا جائیگا. اس کے علاوہ سب سے بڑھ کر دو ترکی کے کرکٹرز پاکستان سپر لیگ فور میں پشاور زلمی کے اسکواڈ کے ساتھ موجود رہیں گے اور انہیں پاکستان کے ساتھ غیر ملکی اسٹار کرکٹرز کے ساتھ رہنے اور سیکھنے کا بہترین موقع ملے گا.پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر مصطفی یرداکل نے کہا کہ ترکی میں کرکٹ کا ٹیلنٹ موجود ہے. زلمی فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کے بعد ترکی کے نوجوان کرکٹرز کو اس دلچسپ کھیل کو سیکھنے اور مہارت حاصل کرنے میں مدد ملے گی.

زلمی فاؤنڈیشن کے بارے میں:
پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی نے پاکستان اور خصوصا خیبر پختونخواہ میں کرکٹ کے فروغ لیے زلمی فاؤنڈیشن قائم کی ہے. اس فاؤنڈیشن کے تحت خیبر پختونخواہ میں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ, ہائیر زلمی ہنڈرڈ پچز, زلمی اسکول لیگ , زلمج مدرسہ لیگ, زلمی آزادی کپ جیسے بڑے ایونٹس منعقد ہوچکے ہیں . ترکی سے قبل زلمی فاؤنڈیشن آسٹریا میں بھی کرکٹ کے فروغ کے لیے ایم و یو سائن کرچکی ہے-

 

تبصرے
Loading...