ڈاؤن سنڈروم کے شکار بچوں کے لیے صدارتی کمپلیکس میں صدر ایردوان کا استقبالیہ
صدر رجب طیب ایردوان نے ڈاؤن سنڈروم کےعالمی دن کے موقع پر ڈاؤن سنڈروم کے شکار بچوں کے لیے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔
تمام باقی کاموں سے زیادہ اہم یہ ہے کہ والدین اپنے ان بچوں کا خیال رکھیں
استقبالیہ کے موقع پر صدر ایردوان نے ایک مختصر گفتگو بھی کی اور ایسے بچوں کا میزبان بننے کو اپنے لیے انتہائی خوشی کا باعث قرار دیا، انہوں نے کہا: "میں اپنے ان پیارے بچوں کے ساتھ، ان کے ماں اور باپ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ اللہ تم سے راضی ہو اور اپنی نعمتیں دے۔ کیونکہ تمام باقی کاموں سے زیادہ اہم یہ ہے کہ والدین اپنے ان بچوں کا خیال رکھیں یہ وہ کام ہے جس کے ذریعے نہ صرف آپ اس دنیا میں بلکہ آنے والی دنیا میں بھی نوازے جائیں گے۔ مجھے یقین محکم ہے کہ اس دنیا میں زندگی کے خاتمے کے بعد، عقبیٰ کی زندگی میں آپ کو یہاں سے زیادہ نوازا جائے گا۔ ہمارے رب نے اس کا ہم سے وعدہ کیا ہے”۔
گلے لگانے کے لیے جب صدر ایردوان نے اپنے بازو کھولے تو ایک لڑکی چلائی "میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں، آپ کیسے ہیں؟ آپ مجھ سے کتنا پیار کرتے ہیں؟”۔ یہ کہتے ہوئے اس نے صدر ایردوان کا بوسہ لیا۔ صدر ایردوان نے اسے کہا: "میں آپ کے درمیان بہت خوش ہوں”۔ صدر نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔