ہم ایسا مستقبل ہیں جس میں ہماری تاریخ کی عظمت موجزن ہو گی، رجب طیب ایردوان

0 214

"ہم اپنا مستقبل اپنے ہر قدم اور ہر سرمایہ کاری سے روشن کریں گے” ان خیالات کا اظہار صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں وسیع ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی- پارلیمان میں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ آنے کے بعد انہوں نے کہا کہ "اب ترک عوام فیصلہ کریں گے اور اسی کے فیصلہ سے ترکی اپنی اگلی منزلیں طے کرے گا”-


ترکی ترقی کی نئی منازل طے کرے گا
آئینی ترمیم جس کے لیے ہفتہ کے روز پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوئی اس طرف اشارہ کرتے ہوئے رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ترک عوام اب یہ فیصلہ کرے گی اور مجھے یقین ہے ان کے فیصلے کے بعد ملک تیزی سے ترقی کی نئی منازل طے کرے گا-
افتتاحی تقریب میں شریک بڑی تعداد میں عوام نے سزائے موت کی بحالی کے نعرے لگانے شروع کر دئیے جس پر صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں اس موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کر چکا ہوں اس وقت ہم ریفرنڈم کے مراحل میں ہیں، میرا یہ ماننا ہے کہ ایک وسیع اکثریت اس ریفرنڈم کےمراحل کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔ اس کے بعد آپ کا یہ مطالبہ پارلیمنٹ میں ضرور آئے گا اور اگر پارلیمنٹ کی اکثریت نے اس کی منظوری دے دی تو یہ مجھے بھیجا جائے گا، میں اس پر فوری دستخط کر کے اسے قانون بنانے کی منظوری دے دوں گا۔

ہم ایک نئی جنگِ آزادی لڑ رہے ہیں

صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا تھا کہ "ہم ایک نئی قسم کی جنگِ آزادی لڑ رہے ہیں۔ وہ جو یہ سوچتے ہیں کہ انہوں نے دہشتگرد تنظیموں، معاشی حملوں اور بین الاقوامی پابندیوں کے ذریعہ ترکی کو بند گلی میں داخل کر دیا ہے، ہم ان کے ساتھ اپنی آزادی کی نئی جنگ لڑ رہے ہیں”۔ انہوں نے کہا کہ "جو بات ہماری سمجھ میں ہم دیکھ رہے ہیں وہ یہی ہے کہ ہم ایسا مستقبل ہیں جس میں ہماری تاریخ کی عظمت موجزن ہو گی اور ہم اس جدوجہد میں کامیابی حاصل کر کے رہیں گے”۔

صدر رجب طیب ایردوان نے اپنی تقریر کا اختتام یوں کیا، "میرا یقین ہے کہ میری قوم کا ایک ایک فرد ریفرنڈم کو روز روشن کی طرح کامیاب حقیقت بنانے کے لیے اپنا دن اور رات ایک کر دے گا۔

تبصرے
Loading...