پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری
کراچی میں جاری 4 روزہ کثیر الملکی مشترکہ مشقوں میں ﺗﺮﮎ ﺑﺤﺮﯾﮧ ﮐﺎ ﭨﯽ ﺳﯽ ﺟﯽ بحری ﺟﮩﺎﺯ بهی حصہ لے رہا ہے
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے اتوار کے روز ترک بحریہ کے بحری جہاز ٹی سی جی جیلیبولو کا دورہ کیا جو کہ بحیرہ عرب میں ہونے والی کثیر الملکی مشترکہ مشقوں میں حصہ لے رہا ہے.
ایڈمرل ذکاء اللہ نے مشقوں میں شریک چین، روس، آسٹریلیا کے علاوہ ترک بحری جہاز ٹی سی جی جیلیبولو کا بهی دورہ کیا اور ترک دستہ نے ان کے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا.
گزشتہ جمعہ شروع ہونے والی ترکی سمیت 37 ملکوں پر مشتمل "امن” مشقوں کا انعقاد پاکستان ہر سال 2007ء سے کر رہا ہے.
اس موقع پر ایڈمرل ذکاء اللہ نے متفقہ عزم "امن کے لئے متحد” مشترکہ مشقوں میں شمولیت پر ترک دستہ کا شکریہ ادا کیا.
انہوں نے کہا کہ اس خطے میں امن کے لئے باہمی تعاون میں پاکستان کا کردار ہمیشہ سے اہمیت کا حامل رہا ہے اور موجودہ جاری مشقیں اسی مقصد کا حصہ ہیں
ترک اور دیگر جہازوں کے کمانڈنگ افسروں نے سمندری امن و استحکام، اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانے کے پیش نظر ان مشقوں کے انعقاد پر پاک بحریہ کی بے پناہ سنجیدہ کاوشوں کو سراہا.
ایڈمرل ذکاء اللہ نے جہاز میں رکهی گئی مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بهی قلم بند کیے.