10سالہ ترک طالیا اوزدمیر اقوام متحدہ میں خطاب کرنے والی کم عمر ترین لڑکی

0 907

10 سالہ طالیا اوزدمیر ترک لڑکی جس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کیا۔

اوزدمیر

انہوں نے صنف سائنس اور پائیدار ترقی کے موضوع پر بنائے گئے پینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ،’’سائنس میں لڑکیوں کے لیے لڑکیاں‘‘ کے موضوع پر خطاب کرنے آئیں تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا، اوزدمیرنے کہا کہ اس سب سے مجھ جیسی لڑکیوں کو حوصلہ ملا ہے کہ وہ سائنس دان بن سکیں اور عورت کو عزت بخشی ہے کہ وہ سائنس اور دنیا کی ترقی میں حصہ دار بن سکیں۔ 

اوزدمیر نے کہا کہ یہ درست ہے کہ اقوام متحدہ کے بہت سارے اہم عالمی ایام ہو نگے جن کا تعلق سائنس صنفی برابری اور معاشرتی انصاف تک ہے، وہ اور اسکی سہیلیاں اس کے متعلق بہت کم علم رکھتی تهیں۔ اقوام متحدہ اور حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ ان کو مسائل سے متعلق آگہی دیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور مقامی حکام سے ملاقاتیں کیں تاکہ اسکولوں میں جا کر ماحولیاتی مسائل سائنس، غربت، مساوات، ماحولیاتی تبدیلیوں اور توانائی پر بات کی جاسکے۔ اوزدمیر نے کہا کہ سائنٹیفک ترقی کے بغیر اقوام متحدہ کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ پائیدار ترقی کی منازل حاصل کرسکیں ۔ اس موقع پر کم عمر ترین اسپیکر طالیہ نے مہاجر خواتین اور لڑکیوں کے مسائل کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان میں بھی مستقبل کی بہت سی سائنس دان موجود ہیں، انہوں نے زور دیا کہ انکی مدد کی جائے اور ان کا مستقبل سنوارا جائے۔

پینل ڈسکشن کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں وہ ترکی اور تمام لڑکیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت فخر محسوس کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں بہت ساری ڈاکٹرز اور انجینئرز اور خواتین اساتذہ کام کر رہی ہیں مگر کوئی خاطر خواہ کامیابی کی خبر سننے کو نہیں ملتی اور نہ ہی اس بارے میں ترکی اور دیگر ممالک میں بات کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کو چاہیے کہ وہ سائنس دان خواتین کی مزید خبریں نشر کریں اور اسکولوں کو چاہیے کہ نصاب میں کامیاب سائنسدان خواتین پر مزید اسباق شامل کریں۔ اوزدمیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر پیٹر تھامسن سے اپیل کی کہ وہ انکی ’’سائنس میں لڑکیوں کے لیے لڑکیاں‘‘ مہم کو سائن کرنے والے پہلے شخص بنیں اور تعلیم کے زریعے سائنس کے لیے کام کرنے والی لڑکیوں کی کوششوں کو فروغ دیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: