10 ترکش یادگاری اشیاء جو ترکی آئیں تو ضرور خریدیں

0 1,427

اپنے معیار اور ذائقے کے لحاظ سے ایک منفرد چیز ترک کافی ہے جو صرف آپ کو ترکی میں مل سکتی ہے۔

بقلاوہ دوپر یا پھر شام کو کھانے والی ایک لذید مٹھائی ہے جو ترکی میں بہت مشہور ہے۔ ویسے تو بقلاوہ ترکی کے ہر شہر میں بنتا اور کھایا جاتا ہے لیکن سب سے زیادہ مشہور غازی انتیب کا بلقاوہ ہے۔

ترکش ڈیلائٹ سے کون واقف نہیں، جیلی نما، مارشیلو کی طرح کی یہ مٹھائی ترکی میں تقریباً مٹھائیوں کی ہر دکان پر آپ کو ملتی ہے۔

ترکی میں مختلف اقسام کے جڑی بوٹیاں روایتی بازاروں میں فروخت کی جاتی ہیں۔ جبکہ ہر قسم کے مصالحہ جات بھی ترکی میں ہر جگہ میسر ہیں۔

ترک یادگاری اشیاء میں سب سے مہنگی چیز ترک قالین ہیں۔ ہزاروں سال کے روایت لیے ہاتھ سے بنائے گئے یہ قالین ترک زندگی کا عکس پیش کرتے ہیں۔

ترکی کے تمام مرکزی شہروں میں ہاتھ سے نقش نگار کئے گئے سرامک اشیاء ملتی ہے جو دنیا کی جدید ترین اور میوزیم کے معیار کی ہوتی ہیں۔

ترکی سونے اور چاندی، قیمتی دھاتوں اور بیش بہا قیمت جواہرات کا مرکز ہے۔ آپ تاریخی بازاروں میں روایتی جیولری اور گھروں میں سبجانے والے ڈیکوریٹس لے سکتے ہیں۔ میوزیم گفٹ شاپس بھی جیولری خریدنے کے لیے اچھی جگہیں ہیں۔

ترکی دنیا کا واحد ملک ہے جو تمام قسم کی خوبصورت ٹیکسٹائل کے لیے مشہور ہے۔ ترکی بہت سی ٹیکسٹائیل ایکسپورٹ بھی کرتا ہے لیکن آپ کو ترکی میں اچھی قسم کی ٹیکسٹائل ارزاں قیمت پر مل سکتی ہے۔

میگنیشئم سلیکیٹ کے کے مشہور پائپ ترکی کے شہر "ایسکی شہر” میں بنائے جاتے ہیں۔ ان پر خصوصی نقش نگاری کی جاتی ہے اور دل آویز رنگوں سے پالش کئے جاتے ہیں اور یادگاری شاپس پر بیچے جاتے ہیں۔

تبصرے
Loading...