غیر قانونی تارکینِ وطن کی بس کھائی میں جا گری، 12 ہلاک، 20 زخمی

0 872

ترکی کے صوبہ وان میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی ایک بس کے پیش آنے والے حادثے کم از کم 12 افراد مارے گئے اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ حادثہ صوبہ وان کے ضلع مرادیہ میں پیش آیا ہے کہ جہاں گاڑی ایک کھائی میں گر گئی اور نتیجتاً اس میں آگ لگ گئی۔

امدادی ٹیمیں، آگ بجھانے والا عملہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فوراً جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کار روائیوں میں حصہ لیا۔

ترکی ایک نئی زندگی کی شروعات کرنے کے خواہش مند غیر قانونی تارکینِ وطن کے یورپ جانے کا اہم ترین راستہ ہے۔ ان میں سے زیادہ تر لوگ غربت، جنگ اور ظلم و ستم سے فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ان کا یہ سفر غیر قانونی ہونے کی وجہ سے بہت خطرناک روپ بھی اختیار کر جاتا ہے۔ وہ غیر محفوظ کشتیوں کے ذریعے یونان پہنچنے کی کوششیں ہوں یا بسوں اور ٹرکوں میں چھپ کر زمینی راستے سے بذریعہ ترکی یورپ پہنچنے کی۔ دونوں کا انجام بسا اوقات بھیانک نکلتا ہے۔

ان میں سے زیادہ تر تارکینِ وطن کا تعلق ایران، افغانستان اور پاکستان سے ہوتا ہے، جو ایرانی سرحد پار کر کے ترکی میں داخل ہوتے ہیں اور پھر غیر قانونی طریقے اختیار کرتے ہوئے مغرب کی جانب اپنا سفر جاری رکھتے ہیں اور زیادہ تر انقرہ اور استنبول سے ہوتے ہوئے چھپتے چھپاتے یورپ میں داخل ہو جاتے ہیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: