داعش کے 120 دہشتگرد نئی امریکی فورس "شامی جمہوری فوج” میں شامل

0 1,504

اقوام متحدہ میں تعینات روسی سفیر ویزلے نیبنزیا نے کہا ہے کہ گذشتہ ماہ امریکی حمایت یافتہ وائے پی جی نے داعش کے 400 دہشتگرد رہا کئے تھے جن میں سے 120 دہشتگرد امریکہ کی طرف سے بنائی جانے والی نئی فورس "شامی جمہوری فوج” (SDF) میں شامل ہو گئے ہیں۔

"وائے پی جی”، عالمی طور پر تسلیم دہشتگرد تنظیم "پی کے کے” کی شامی شاخ ہے۔ شام میں امریکہ نے اس تنظیم کے ساتھ اتحاد کر رکھا ہے اور اسے بھاری اسلحہ فراہم کیا گیا ہے۔ لیکن حال ہی میں امریکی اتحاد سے شامی سرحد پر وائے پی جی سے مل کر "شامی جمہوری فوج” کے نام سے ایک نئی فورس تشکیل دینا شروع کی ہے۔

اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے کہا کہ امریکہ داعش کی شمولیت کے مسئلے کو نظر انداز کر رہا ہے۔ یہ امریکہ کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلسل دوغلے معیارات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا، "وہ سب جنہوں نے براہ راست یا بلواسطہ داعش کی مدد کی، اپنے آپ کو جنگجو کے طور متعارف نہیں کروا سکتے۔ انہیں ضرور احتساب سے گزارنا چاہیے”۔

وائے پی جی نے ترکی کے خلاف لڑنے کی یقین دہانی پر عفرین میں داعش دہشتگردوں کو رہا کر دیا تھا۔ ترکی عفرین میں وائے پی جی کا صفایا کرنے کے لیے آپریشن شاخ زیتون جاری رکھے ہوئے ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ اس آپریشن کا دائرہ منبج تک بڑھائیں گے۔ منبج امریکہ اور وائے پی جی اتحاد کا مرکز ہے۔

تبصرے
Loading...