استنبول کے حیدر پاشا ریلوے اسٹیشن کے قریب 1500 سال پرانے گرجے کی باقیات دریافت

0 436

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے استنبول کے تاریخی حیدر پاشا ریلوے اسٹیشن کے قریب مرمرہ پروجیکٹ کے لیے کی جانے والی کھدائی میں 1500 سال پرانے گرجے کی باقیات دریافت کی ہیں۔

قدیم گرجا پانچویں صدی عیسوی کا لگتا ہے، جس کی دریافت کے بعد ماہرین اس علاقے کے سر بستہ رازوں سے پردہ اٹھانے کے لیے بہت احتیاط سے کھدائی کر رہے ہیں۔

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ضلع قاضی کوئے کے علاقے حیدر پاشا میں سینکڑوں قدیم اشیاء برآمد کی ہیں۔

اناطولیہ سے استنبول آنے والی ریل گاڑیوں کے لیے طویل عرصے سے مرکز کی حیثیت رکھنے والا حیدر پاشا اسٹیشن مرمرہ پروجیکٹ کی وجہ سے 2013ء میں بند کردیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت پرانے ریل سسٹم اور اسٹیشنوں کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور تیز رفتار ٹرینوں کے لیے اضافی پٹری بچھائی جائے گی تاکہ وہ اس مشہورِ زمانہ ریلوے اسٹیشن تک پہنچیں اور باسفورس کے نیچے موجود ریل سرنگ سے گزر سکیں کہ جس کا افتتاح 2013ء میں ہوا تھا۔

تبصرے
Loading...