ہر قسط میں 50 لاکھ روپیہ اور کروڑوں پرستارکمانے والی داڑھی چلی گئی
معروف زمانہ تاریخی ترک ٹی وی سیریز دریلش ارطغرل کے مرکزی کردار انگین آلتان دوزیاتان نے اس ٹی وی سیریز تو ڈیڑھ ماہ قبل الوداع کہہ دیا تھا اور حال میں اس سے منسلک اپنی 5 سالہ طویل رفاقت رکھنے والے داڑھی بھی کٹوا دی ہے۔
وہ "کورشن” نامی نئی ٹی وی سیریز میں "اورحان” نام سے ایک کردار ادا کرنے جا رہے ہیں۔
انگین آلتان دوزیاتان نے دریلش ارطغرل کی ہرقسط سے تقریبا 160 ہزار لیرا کے علاوہ محبتوں سے بھرپور کروڑوں پرستار کمائے۔ نئی ٹی وی سیریز سے وہ ہر قسط سے 200 ہزار لیرا کمائیں گے۔