بنگلہ دیشی ساحل پر روہینگیا کشتی ڈوب گئی، 19 جاں بحق

مقامی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے شمالی ساحل پر روہینگیا مسلمانوں کو لانے والی کشتی الٹنے سے کم از کم 19 افراد ڈوب گئے
واقعہ اس وقت پیش آیا جب میانمار میں ظلم و تشدد کا نشانہ بننے والے روہینگیا مہاجرین، بنگلہ دیش کے شمال مشرقی شہر چاکس بازار میں داخل ہونے والے تھے۔ یہ بات ڈھاکہ سے شائع ہونے والے اخبار ڈیلی اسٹار نے کہی ہے۔
انچارچ تیخانف پولیس اسٹیشن میاں الدین خان کے حوالے سے مزید تفصیلات دی گئی ہیں کہ ڈوبنے والوں میں سے 10 بچے اور نو خواتین پانی سے نکالی جا چکی ہیں۔ لیکن ان کی شناخت تاحال ناممکن ہے۔
لیکن مقامی ذرائع نے ترک خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کو بتایا ہے کہ ڈوبنے والوں میں سے 25 افراد کو بازیاب کر لیا گیا جبکہ 7 سے 9 افراد تاحال گم شدہ ہیں۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ بدھ کی شب کئی کشتیاں جو روہینگیا کے ہزاروں مسلمانوں سے بھری ہوئی تھیں بنگلہ دیشی ساحل پر پہنچی تھیں۔