صدر ایردوان کے اعلان کے بعد پہلے گھنٹے میں 1 بلین سے زائد ڈالر بیچے گئے

0 4,505

صدر رجب طیب ایردوان کی تقریر کے بعد، جس میں انہوں نے ملک کے نئے اقتصادی اقدامات کا اعلان کیا تھا، پہلے گھنٹے میں "1 بلین امریکی ڈالر مالیت کو ترک لیرا میں تبدیل کیا گیا” یہ بات بینکس ایسوسی ایشن آف ترکی (TBB) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور ترکی کے سرکاری زیارت بینک کے جنرل منیجر، الپ ارسلان چاکار نے پیر کو دیر گئے ایک بیان میں کہی۔

ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں، چاکار نے کہا کہ صدر ایردوان کے اعلان کردہ کنورٹیبل ڈپازٹ سسٹم میں تمام سرکاری اور نجی بینکوں کو شامل کیا جا سکتا ہے۔

اس سے پہلے اسی دن صدرایردوان نے کہا کہ ترکی اب درآمدات پر انحصار نہیں کرے گا، اور عہد کیا کہ کسی بھی ترک شہری کو اپنی بچت ترک لیرا سے غیر ملکی کرنسی میں منتقل نہیں کرنی پڑے گی۔

بعد ازاں وزیر خزانہ اور مالیات نورالدین نباتی نے نئے ترک اقتصادی ماڈل کی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے صدر ایردوان کے اعلانات کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا، "صدر ایردوان کے اعلان کردہ اقتصادی منشور کے ساتھ، ترک معیشت سرمایہ کاری، پیداوار، روزگار اور برآمدات کے ذریعے جیتنے والا فریق ہو گا۔”

 

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: