آذربائیجان سے یورپ کو براستہ ترکی گیس کی فراہمی کے لیے پائپ لائن تیار

0 446

ٹرانس ایڈریاٹک پائپ لائن (TAP) سدرن گیس کوریڈور (SGC) کا یورپی حصہ ہے، جس کی تیاری میں تقریباً ساڑھے 4 سال لگے ہیں اور اب یہ گیس فراہمی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ٹرانس ایڈریاٹک پائپ لائن AG کے بیان کے مطابق TAP یونان-ترکی سرحد سے جنوبی اٹلی میں واقع ٹرمینل تک قدرتی گیس پہنچانے کے لیے تیار ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ TAP اس وقت کمرشل آپریشنز کے آغاز اور مارکیٹوں کو فراہمی کے لیے تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔
‏‏
TAP پائپ لائن اور اٹلی میں Snam Rete Gas کے ٹرانسمیشن سسٹم کے درمیان انٹرکنکشن پوائنٹ تکمیل کے قریب ہے اور نومبر 2020ء کے وسط تک گیس کی ترسیل کے لیے تیار ہو جائے گا۔

TAP آذربائیجان کے شاہ دینز II فیلڈ سے قدرتی گیس لے کر یورپ تک جائے گی۔

یہ 878 کلومیٹر طویل پائپ لائن ترکی اور یونان کی سرحد پر ٹرانس اناطولین نیچرل گیس پائپ لائن (TANAP) سے منسلک ہو جاتی ہے اور جنوبی اٹلی پہنچنے سے پہلے یونان اور البانیا سے گزرتی ہے۔ ‏TANAP انقرہ اور باکو کا ایک اہم مشترکہ منصوبہ ہے جو SGC کا ترک حصہ ہے۔ اس کا افتتاح جون 2018ء میں ترک صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجانی صدر الہام علیف نے کیا تھا۔ افتتاح کے چند ہی روز بعد اس نے ترک نیٹ ورک کو گیس کی فراہمی شروع کر دی تھی۔

TANAP ترکی -جارجیا سرحد سے 20 ترک صوبوں کو پار کرتی ہوئی یونانی سرحد کے قریب واقع شہر ادرنہ پر مکمل ہوتی ہے۔ یہ سالانہ 16 ارب مکعب میٹر (bcm) گیس کی گنجائش رکھتی ہے جن میں سے 6bcm ترکی کے لیے ہے اور باقی 10bcm ‏TAP کے ذریعے یورپی مارکیٹوں کے لیے ہے۔

TAP یورپ کے لیے تزویراتی اور معاشی طور پر اہم ہے اور قدرتی گیس کے وسائل تک قابلِ بھروسہ رسائی فراہم کر رہی ہے۔ ایک مرتبہ گیس پمپ کرتے ہی TAP آذربائیجان کی قدرتی گیس کی بحیرۂ کیسپیئن سے یورپی مارکیٹوں تک براہِ راست ترسیل کی بنیاد رکھ دے گی۔

TAP میں برطانیہ کے ادارے BP، آذربائیجان کے سرکاری ادارے SOCAR اور اطالوی گیس کمپنی Snam کا حصہ ہے، جن میں سے ہر ایک کا حصہ 20 فیصد ہے جبکہ 19 فیصد Fluxys، 16 فیصد Enagas اور 5 فیصد Axpo کا ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: