پہلی ایکسپورٹ ٹرین ترکی سے چین کے لیے روانہ

0 595

ساز و سامان لے کر ترکی سے چین جانے والی پہلی ٹرین جمعے کو استانبول سے روانہ ہو گئی ہے۔

ترک وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق یہ ٹرین باکو-طفلس-قارص کے راستے سے ٹرانس کیسپیئن ایسٹ-ویسٹ مڈل کوریڈور استعمال کرے گی اور 8,693 کلومیٹرز کا فاصلہ، دو براعظم، دو سمندر اور پانچ ملک طے کرتے ہوئے 12 دنوں میں چین پہنچ جائے گی۔

واضح رہے کہ 10 بوگیاں ویسے ہی چین-ترکی-یورپ لائن پر کامیابی سے چل رہی ہیں، جب پچھلے نومبر میں چین سے پراگ کے لیے پہلی ٹرانزٹ کا آغاز ہوا تھا۔ اب ترکی کی بنائی گئی ٹرانس کیسپیئن ایسٹ-ویسٹ مڈل کوریڈور اور مرمرہ ریل لائن پر سفر کا آغاز کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترکی مشرق اور مغرب کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھاتا رہے گا اور خطے میں اپنے مرکزی مقام کو مضبوط کرتا رہے گا۔”

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: