2017ء میں ترکی یونیسکو سے مزید ثقافتی ورثے تسلیم کروانے کا خواہاں
ترکی ترک سیٹی زبان کو یونیسکو کی ناقابل احساس ثقافتی ورثہ کی لسٹ میں شامل کروانے کے لیے کام کرے گا۔یہ بات پروفیسر اوکال اووز نے ایک بیان میں کہی ہے جو ترک نیشنل کمیشن برائے یونیسکو کے چیئرمین ہیں۔
انہوں نے کہا، "مقدونیہ کے تعاون سے حیدریلاز فائل تیار ہے جو حیدریلاز فیسٹیول پر باقاعدہ طور پر یونیسکو کو جمع کروائی جائے گی”۔
سیٹی زبان شمالی ترکی کے تقریباً 10000 سے زائد لوگ بولتے ہیں اور یہ پرندوں کی زبان جیسی لگتی ہے۔ یہ زبان 5 کلومیٹر تک پیغام پہنچا سکتی ہے، اس زبان میں ترکی زبان کا پیغام موجود ہوتا ہے۔