23 سالہ ترک لڑکی نے نوکری سے استعفیٰ دے کر فارم کھول لیا

0 1,199
ترکی کے ایسکی شہر میں "سوتجو تیزینگیل” کے نام سے مشہور ہونے والی 23 سالہ سیما مہالچ نے نوکری چھوڑ کر فارم کھول لیا اور روزانہ 400 لیٹر دودھ کی پیداوار کر رہی ہیں۔ کم عمری کے باوجود وہ اپنے عزم اور لگن کے ساتھ زندگی میں مقام بنانا چاہتی ہیں۔
 (BAHADIR TURGUT – ERHAN CAN – HÜSEYİN SAMET ÖKSÜZ/ESKİŞEHİR-İHA)

انہوں نے اپنی فارم کی پیداوار 5 لیٹر روزانہ سے شروع کی تاہم ترقی کرتے ہوئے آج وہ ہر روز 400 لیٹر کی روزانہ پیداوار حاصل کر کے خاطر خواہ آمدن حاصل کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس نے اپنی نوکری اس لیے چھوڑ دی تھی کہ وہ ان کے مستقبل کے منصوبوں اور خوابوں کے مطابق نہیں تھی۔ سیما مہالچ نے مزید کہا کہ شروع شروع میں انہیں مختلف قسم کے ردعمل کا سامنا تھا۔ گاہگوں کو امید نہیں تھی کہ کوئی لڑکی ان کی دکانوں پر دودھ بیچنے آئے گی۔ جب میں ایسکی شہر کی گلیوں میں دودھ بیچنا شروع کیا تو لوگ اس سے قبل یہی سوچا کرتے تھے کہ ایک چچا جس کا پیٹ بڑھا ہوا ہو وہی دودھ بیچنے آئے گا۔ وہ مجھے دیکھتے تھے تو حیران ہوتے تھے۔ لیکن ان کا رویہ منفی نہیں مثبت تھا۔ سب ماؤں نے مجھے اپنے بچوں کی طرح دیکھا جو پیسہ کمانا چاہتی ہو اور ایک اچھی زندگی گزارنا چاہتی ہو۔

 

 

انہوں نے بتایا کہ اس وقت وہ 70 مویشی پال رہی ہیں۔ میں جدوجہد کر رہی ہوں۔ ہمارے ملک میں سب لوگ ہی محنت کر رہے ہیں لیکن مختلف طریقے سے کر رہی ہوں ایک ایسے شعبے میں جو لڑکیوں کے لیے بہت مختلف ہے۔ میرا ہدف ہے کہ میں اپنے جانوروں کی تعداد 100 کر لوں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: