تین ترک شخصیات کے لیے پاکستان کے اعلیٰ ترین شہری اعزازات

0 1,063

پاکستان نے 14 اگست کو اپنے 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر تین ترک شہریوں کو اپنے اعلیٰ ترین شہری اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے کہ جن میں سے دو اراکینِ پارلیمان ہیں جبکہ ایک وزارت صحت میں اعلیٰ عہدیدار ہیں۔

سرکاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ صدرِ پاکستان عارف علوی نے ترکی اور پاکستان کے درمیان دوستی کے فروغ کے لیے غیر معمولی خدمات انجام دینے پر دو اراکینِ پارلیمان علی شاہین اور محمد بالتا کو ملک کا تیسرا سب سے بڑا شہری اعزاز "ستارۂ قائدِ اعظم”دینے کی منظوری دی ہے۔

دونوں پارلیمان میں انصاف و ترقی پارٹی (آق پارٹی) کی نمائندگی کرتے ہیں۔

سابق نائب وزیر برائے یورپی یونین امور علی شاہین اِس وقت بین الپارلیمانی ترکی پاکستان فرینڈشپ گروپ کے سربراہ ہیں۔ بحیرۂ اسود کے کنارے واقع شمال مشرقی ترکی کے طرابزون سے رکن محمد بالتا اسی فرینڈشپ گروپ کے سابق سربراہ ہیں۔

صدر علوی نے سلامی قلیچ کو پاکستان کے لیے خدمات پر تیسرا سب سے بڑا اعزاز ستارۂ امتیاز دینے کی منظوری بھی دی جو ترک وزارت صحت میں یورپی یونین و خارجہ امور کے سربراہ ہیں۔

یہ اعزازات 23 مارچ 2020ء کو یومِ پاکستان کے موقع پر منعقدہ ایک سرکاری تقریب میں دیے جائیں گے۔

تبصرے
Loading...