پاکستانی نژاد امریکی تاجر کی جانب سے زلزلہ متاثرین کیلئے 30 ملین ڈالر کا عطیہ

0 1,201
امریکہ میں ترکی کے سفیر مرات مرکان نے کہا کہ ایک پاکستانی نژاد امریکی تاجر نے کہرامان ماراش میں زلزلے سے متاثرہ افراد کے لیے 30 ملین ڈالر کا عطیہ دیا ہے۔
امریکہ میں ترکی کا سفارتحانہ ترک امریکن ایسویسی ایشن کے ساتھ مل کر زلزلے سے متاثرہ علاقوں کیلئے سامان اور مالیاتی عطیات منظم انداز میں وصول کر رہا ہے۔
الینوس میں قائم ترک امریکن ایسویسی ایشن کے مرکزی قیادت کے ساتھ زوم میٹنگ کرتے ہوئے امریکہ میں ترکی کے سفیر مرات مرکان نے ایک نامعلوم پاکستانی کا حوالہ دیا جس نے 30 ملین ڈالرز کا عطیہ دیتے ہوئے نام صیغہ راز میں رکھنے کی درخواست کی۔ الینوس کی اس ایسویسی ایشن نے بتایا کہ انہیں بعض افراد کی جانب سے 100 سے 150 ہزار ڈالرز کے عطیات موصول ہوئے ہیں۔
ترک سفیر مرکان نے مزید کہا، "ہم ہفتے کے آخر تک جمع کردہ امدادی مواد کو زلزلہ زدہ علاقوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ ترک-امریکی ایسوسی ایشنز زلزلہ زدہ علاقوں میں عارضی ہسپتال قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔”
تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: