‏32 واں باسفورس بین البراعظمی تیراکی مقابلہ اتوار کو ہوگا

0 473

32 واں باسفورس بین البراعظمی تیراکی مقابلہ جو ایک انوکھا ایونٹ ہے جس میں تیراکوں کو ایشیا اور یورپ کے درمیان تیرنے کا موقع ملتا ہے، اتوار کو استانبول میں ہوگا۔

ایک بیان میں اس ایونٹ کے منتظم ترکش نیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا ہے کہ ریس صبح 10 بجے شروع ہوگی اور COVID-19 کی وباء کی وجہ سے تماشائیوں کے بغیر ہوگی۔

کمیٹی نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر مشتمل ایک طویل فہرست بھی جاری کی ہے جو ریس کے دوران اٹھائے جائیں گے، جن میں ریس کے سوا تمام سرگرمیوں کی منسوخی بھی شامل ہے۔

ریس میں تیراک استانبول کی ایشیائی جانب کانلیجا سے سمندر میں غوطہ لگائیں گے اور 6.5 کلومیٹرز کا سفر کرکے یورپی حصے میں کوروچشمہ پہنچیں گے۔ باسفورس بحیرۂ اسود کو بحیرۂ مرمرہ سے ملانے والی دنیا کی مصروف ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک ہے جو اس ریس کے دوران بند رہے گی۔

پچھلے سال اس ایونٹ میں 59 ممالک کے تقریباً 2,400 تیراکوں نے حصہ لیا تھا اور مردوں میں ترکی کے ملک شاہ طوغن جبکہ عورتوں میں الغین چیلک نے کامیابی حاصل کی تھی۔

تبصرے
Loading...