ترک پائلٹس 35-F کی اڑان بھریں گے، تربیتی پروگرام جاری رکھنے کا امریکی اعلان

امریکی کا بڑا یوٹرن۔ لیوک ائیر فورس فیلڈ پر جاری تربیتی پروگرام بغیر کسی رد و بدل کے جاری رہے گا، روس سے S-400 کی خریداری پر امریکی تحفظات اثرانداز نہیں ہونگے۔

0 500

امریکہ نے کہا ہے کہ روس سے S-400 نامی جدید طیارہ شکن نظام کی خریداری پر ترکی کے ساتھ ہونے والے تنازعے کے باوجود آریزونا کے لیوک ائیر فورس فیلڈ پر دو F35 طیارے بھیج دئے گئے ہیں اور وہاں ترک پائلٹس کی تربیت کا منصوبہ بغیر کسی رد و بدل کے جاری ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان چارلی سمر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا "لیوک ائیر فورس فیلڈ پر تربیتی عمل جاری رہے گا۔” جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا امریکہ اپنے دونوں ایف 35 طیارے واپس بلانے کا ارادہ رکھتا ہے تو انکا کہنا تھا” نہیں، ہمارا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے”۔ پینٹاگون کے ایک اور عہدیدار کے مطابق دو امریکی ایف 35 طیارے بدھ کے روز ہی لیوک ائیر فورس فیلڈ کے تربیتی مرکز پہنچ چکے ہیں۔

واضع رہے کہ ترکی اور روس کے درمیان S400 کی فروخت پر پیش رفت کی خبریں سامنے آنے کے بعد گزشتہ ہفتہ بعد امریکہ نے ترکی کو فروخت کی جانے والی ایف F35 جہاز کی اگلی کھیپ روک دی تھی۔ امریکہ نے ترکی کو انتباہ کیا تھا کہ وہ امریکہ اور روس میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکہ نے اپنے کسی نیٹو اتحادی کو جہازوں کی فراہمی روکی ہے۔

تبصرے
Loading...