طالبان کا افغانستان میں عبوری حکومت کا اعلان، وزراء کی مکمل لسٹ

0 4,404

طالبان نے افغانستان میں اپنی عبوری حکومت کے لیے سربراہ مملکت، نائب سربراہ مملکت اور دیگر وزارتوں کے لیے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

طالبان کے ترجمان کے ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق محمد حسن اخوند عبوری وزیر اعظم ہوں گے۔ جبکہ ان نائب کی حیثیت ملا عبد الغنی برادر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ طالبان کے سابق بانی امیر ملا عمر کے صاحبزادے اور ملٹری آپریشن کے سربراہ محمد یعقوب مجاہد  کو عبوری وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

مکمل لسٹ:

انہوں نے بتایا کہ سراج الدین حقانی وزیر داخلہ، ملا ہدایت اللہ بدری وزیر خزانہ اور شیخ اللہ منیر نئی افغان حکومت میں وزیر تعلیم ہوں گے جبکہ مولوی امیر خان متقی کو ملک کا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے اور ان کے نائب شیر محمد عباس ستنکزئی ہوں گے۔

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھاکہ خلیل الرحمان حقانی وزیر برائے مہاجرین ہوں گے جبکہ قاری فصیح الدین آرمی چیف ہوں گے۔

تبصرے
Loading...