الاسدرجیم کا ادلب میں ترک ابزرویشن پوسٹ پر بھاری حملہ، 5 ترک فوجی شہید

0 1,425

بشار الاسد رجیم کے ادلب میں ترک ابزرویشن پوسٹ پر تازہ حملہ میں 5 ترک فوجی شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ اسدی فوج نے بھاری اسلحے اور میزائلوں کے ساتھ ادلب کے تفتناز ائیرپورٹ پر قائم ترک ابزرویشن پوسٹ پر حملہ کیا۔

ترک فوج کے ذرائع کے مطابق ترک فوج جوابی حملے کے لیے تیار تھی اور دشمن کو اس کے اہداف سے پیچھے ہٹا دیا گیا ہے۔

گذشتہ ہفتہ بشار الاسد رجیم کی جانب سے ترک فوجیوں پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 5 فوجیوں سمیت 8 افراد شہید ہوئے تھے۔ ترک فوج نے جوابی طور پر حملہ کرتے ہوئے 50 مقامات کو نشانہ بنایا اور بشار الاسد کے 76 فوجی ہلاک کر دئیے۔

ادلب شامی اپوزیشن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے اور 2011ء کی خانہ جنگی کے بعد بشار الاسد کے مخالف قوتوں کا مرکز بن چکا ہے۔

ستمبر 2018ء میں ترکی اور روس نے ادلب کو امن کا مقام بنانے کے لیے سیزفائز کا معاہدہ کیا تھا لیکن معاہدے کے باوجود اب تک 1800 سے زائد شہری اسدی اور روسی فوج کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعاد میں مہاجر ترکی میں داخل ہوئے ہیں۔

ترکی اس وقت مہاجرین کو پناہ دینے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے جس میں لگ بھگ 4 ملین شامی مہاجرین آ چکے ہیں۔

تبصرے
Loading...