‏50 ترک کھلاڑیوں ٹوکیو 2020ء اولمپکس میں جگہ پا لی

0 107

ٹوکیو 2020ء گرمائی اولمپکس میں اب تک 9 کھیلوں میں ترکی کے 50 کھلاڑی جگہ بنا چکے ہیں جبکہ سال کے عظیم ترین کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت کے لیے کئی کھلاڑیوں کی جدوجہد ابھی جاری ہے۔ رواں سال اولمپکس 24 جولائی سے 9 اگست تک جاپانی دار الحکومت میں ہوں گے۔

2016ء کے ریو اولمپکس کے لیے ترکی کا دستہ 103 کھلاڑیوں پر مشتمل تھا جن میں 48 خواتین اور 55 مرد شامل تھے کہ جنہوں نے 33 کھیلوں میں شرکت کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر آٹھ تمغے جیتے کہ جن میں سونے کا ایک، چاندی کے تین اور کانسی کے چار تمغے شامل تھے۔

اولمپکس میں اب تک مندرجہ ذیل کھلاڑی جگہ بنا چکے ہیں:

آرٹسٹک اینڈ ردمک جمناسٹکس: نازلی سوران باشی، فرہاد آریجان، ابراہیم چولاک، احمد اوندر

شوٹنگ: اوزغر وارلیک، اسماعیل کیلش، یوسف دیکیچ

ایتھلیٹکس: کان کیگن اوزبیلن، پولات کمبوئی آریکان، مرد گرمالیگیز، یاسمین جان، یاسمانی کوپیلو، رامیل گلیف، مریم بیک میز، صالح قورقماز، اوزکان بلتاجی، ایدا طوغ سوز اور نجاتی ایر

انٹرنیشنل سائیکلسٹس یونین (UCI) نے نومبر میں اپنی ویب سائٹ پر بتایا تھا کہ ترکی سائیکلنگ میں دو کھلاڑیوں کا کوٹہ رکھتا ہے۔

کُشتی: ریزا کایا الپ، جنک ایلدم، سلیمان آتلی، طٰحہ آق کل

تائیکوانڈو: رقیہ یلدرم، نور تاتار، نافیہ کوش

والی بال: ترک خواتین قومی ٹیم

کشتی رانی: ایجم کوزیل، علی جان کینار، دینز چینار، اتس چینار، دلارا اورالپ

تیراکی: برکے عمر اوغریتر، وکٹوریا زینب گونیش، بیرل بوجیک لر، ایمرے ساکجی، مروہ تنجل۔

تبصرے
Loading...