آپریشن چشمہ امن میں 637 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا چکا ہے، وزارت دفاع

0 325

ترک وزارت دفاع نے بدھ کو اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی شام میں آپریشن چشمہ امن کے آغاز سے اب تک ترکی پیپلز پروٹیکشن یونٹس (YPG) کے 637 دہشت گردوں کا خاتمہ کر چکا ہے۔ یہ اعلان وزارت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا گیا ہے۔

ترک حکام اپنے بیانات میں "neutralized” کا لفظ عموماً استعمال کرتے ہیں جس سے یہ وضاحت نہیں ہوتی کہ دہشت گردوں نے ہتھیار ڈالے ہیں یا قتل ہوئے ہیں یا انہیں پکڑا گیا ہے۔ گویا یہ لفظ ان تینوں کے لیے یہ مشترکہ اصطلاح کے طور پر استعمال کیا اجتا ہے۔

ترکی نے شمالی شام میں داعش اور PKK کی شامی شاخ پیپلز پروٹیکشن یونٹ (YPG) کے دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کے لیے سرحد پار انسداد دہشت گردی آپریشنز کے سلسلے کا تیسرا مرحلہ آپریشن چشمہ امن 9 اکتوبر کی شام 4 بجے شروع کیا۔

ترکی بین الاقوامی قوانین کے مطابق اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرتے ہوئے یہ آپریشن کر رہا ہے، جس کا ہدف دریائے فرات کے مشرقی علاقے میں دہشت گردوں سے پاک ایک سیف زون کا قیام اور وہاں شامی باشندوں کی واپسی کو ممکن بنانا ہے کہ جو اس وقت امریکا کی پشت پناہی سے کام کرنے والی شامی جمہوری افواج (SDF) کے قبضے میں ہے کہ جن میں سب سے بڑی اکثریت YPG کے دہشت گردوں کی ہے۔

PKK – جسے ترکی، امریکا اور یورپی یونین دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں – نے 30 سے زیادہ سالوں سے ترکی کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے جس کا نتیجہ تقریباً 40,000 لوگوں کی اموات کی صورت میں نکلا ہے، جن میں عورتیں، بچے بلکہ شیرخوار تک شامل ہیں۔

ترکی بہت عرصے سےشمالی شام میں دریائے فرات کے مشرقی علاقوں میں موجودہ دہشت گردوں سے درپیش خطرے کی نشاندہی کرتا آیا ہے، اور وہاں "دہشت گردوں کی پناہ گاہیں” بننے سے روکنے کے لیے فوجی اقدام اٹھانے کا عہد کرتا رہا ہے۔

2016ء سے اب تک ترکی شمال مغربی شام میں فرات شیلڈ اور شاخِ زیتون نامی آپریشن کر چکا ہے اور علاقے کو YPG/PKK اور داعش کے دہشت گردوں سے آزاد کروا چکا ہے، جو تقربیاً 4,00,000 شامی شہریوں کی وطن واپسی ممکن بنا رہا ہے۔

تبصرے
Loading...