ترکی نے چھ مہینوں میں 649 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا

0 495

ترکی کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ترکی میں جاری انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز میں گزشتہ چھ مہینوں کے دوران کم از کم 649 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان اسماعیل چتاقلی نے کہا کہ صرف جون میں ہی 166 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ کل 381 مشتبہ افراد کو دہشت گرد تنظیموں کی حمایت پر گرفتار کیا گیا۔

ترک حکام ہتھیار ڈالنے یا قتل ہونے یا پکڑے جانے والے دہشت گردوں کے لیے عموماً اپنے بیانات میں "neutralized” کا لفظ استعمال کرتے ہیں اور اس بیان میں بھی یہی لفظ استعمال کیا گیا ہے۔

ترکی اس وقت دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے کہ جن میں شمالی عراق میں PKK اور شام میں اس کی شاخیں YPG اور دیگر شامل ہیں۔

ترکی کے خلاف 30 سال سے زیادہ کی دہشت گردی کے باعث PKK ملک میں اور امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے بھی ایک دہشت گرد تنظیم سمجھی جاتی ہے، جو عورتوں اور بچوں سمیت تقریباً 40 ہزار افراد کے قتل کی ذمہ دار ہے۔

تبصرے
Loading...