طرابزون میں67 سالہ پرانے ناٹو فوجی اڈے کو ایڈونچر پارک بنانے کا فیصلہ
طرابزون میں موجود ناٹو کا 67 سالہ پرانا فوجی اڈا موجود ہے جس کا استعمال 2010ء سے ختم ہو چکا ہے- ترک حکومت نے ایک پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کے ذریعے اس اڈے کو ایڈونچر پارک میں تبدیل کر کے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا-
ماجکا میئر کورائے کوچخان نے ترک خبر رساں انادولو ایجنسی کو بتایا کہ 46500 مربع میٹر رقبہ کی تاریخی نشانات کو محفوظ بنایا جائے گا-
کورائے کوچخان نے بتایا، "یہ معجزہ ہے کہ ماجکا جیسے شہر میں 46500 مربع میٹر ہموار زمین موجود ہے”- علاقے پر موجود تمام فوجی تنصیبات کو محفوظ بنایا جائے گا-
انہوں نے کہا کہ ہم اس جگہ پر ایک ریسٹورینٹ اور ایک اولمپکس پول بھی بنائیں گے-
میئر نے کہا کہ پروجیکٹ سے شہر میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہو گا اور نہ صرف گرمیوں بلکہ سردیوں میں سیاح اس علاقے کی سیاحت کر سکیں گے-