پاک ترک دوستی کے ستر سال، یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

0 510

پاکستان اور ترکی کی عظیم دوستی کے ستر سال مکمل ہونے پر پاکستان پوسٹ کی طرف سے 2 یادگاری ٹکٹوں پر مشتمل 20 روپے مالیت کی سوینئر شیٹ جاری کی گئی ہے۔ اسی طرح ترک محکمہ ڈاک پی ٹی ٹی نے بھی اس یادگاری موقع پر دو یادگاری ٹکٹ جاری کیے ہیں۔ترک ٹکٹس کی قیمت 7 اعشاریہ 40 لیرا ہو گی۔۔ ہر دو ٹکٹوں میں ترکی کے قومی شاعر مہمت عاکف ارسوئے اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی تصاویر ہوں گی۔

یہ ٹکٹ 9 نومبر سے ترکی اور پاکستان میں فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان پوسٹ کے سوینئر کا ڈیزائن عادل صلاح الدین (ستارہ امتیاز) جبکہ پی ٹی ٹی کا ڈیزائن امرے یمن نے تیار کیا ہے۔

 

تبصرے
Loading...