فیتو ناکام بغاوت کیس میں 8 مزید فوجیوں کو عمر قید کی سزا
استنبول عدالت نے 15 جولائی 2016ء کی فتح اللہ گولن دہشتگرد تنظیم کی طرف سے ہونے والی بغاوت کی ناکام کوشش کے مزید 8 فوجی مجرموں کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے-

کیس میں نامزد 90 فوجی ملزمان نے استنبول گورنریٹ پر قبضہ کی کوشش کی تھی-
عدالت نے ثبوت اور وڈیوز دیکھنے کے بعد 8 فوجیوں پر فرد جرم عائد کی جبکہ 2 فوجیوں پر علیحدہ کیس چلانے کا فیصلہ دیا-
80 فوجیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے-