پاکستان سفارتخانہ، انقرہ: پاکستانی کمیونٹی اور طلباء و طالبات کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری

0 1,604

ترکی میں پاکستان سفارت خانہ، انقرہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے پاکستانی کمیونٹی اور طلباء کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں-

سفارت خانے نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ترکی، کوسووا، میکدونیا اور مشرقی قبرص میں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی اور طلبا و طالبات مقامی حکومتوں کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں اور غیر سفر اور سماجی رابطوں سے گریز کریں-

طلباء و طالبات کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ متعلقہ یونیورسٹی قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کریں، سفر سے اجتناب کریں اور ترکی آمد پر 14 دن قرانطینہ میں ضرور گزاریں- اس کے علاوہ کہا گیا ہے وہ ٹویٹر پر سفارت خانہ سے منسلک رہیں- اس کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں رابطہ کے لیے ٹیلی فون نمبرز اور ای میلز بھی دئیے گئے ہیں-

پاکستان سفارت خانہ، انقرہ نے مزید کہا ہے کہ کرونا وائرس وباء کی وجہ سے اگرچہ سفارت خانہ اپنی سروسز جاری رکھے گا لیکن سروسز حاصل کرنے کے لیے آن لائن ویزا سروس اور پاسپورٹ کی تجدید کے لیے ویب سائٹ کی مدد سے اپلائی کریں- ان کاموں کے لیے سفارت خانہ آنے کی ضرورت نہیں ہے.

تبصرے
Loading...