عالمی رجحانات اور امکانات کا جائزہ لے کر ہم ایک روڈ میپ تشکیل دے چکے ہیں، ایردوان

0 936

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے آق پارٹی کے منشور اور امیدوار تقریب پزیرائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "آج دنیا میں تمام میدان بہت تیز رفتار کے ساتھ بدل رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کی تبدیلیاں ہو رہی ہیں۔ اور سماجی اور ثقافتی میدان میں نئے ٹرینڈز سامنے آ رہے ہیں۔ وہ جو ان تبدیلیوں کو ٹھیک سے سمجھتے ہیں وہ کامیاب ہوں گے اور وہ جو اس تبدیلی کے عمل میں پیچھے رہ گئے وہ اس کی بھاری قیمت ادا کریں گے۔ ہم نے عالمی ٹرینڈز، امکانات اور تشکیل نو کے تعلقات کا احتیاط سے جائزہ لے کر ایک روڈ میپ تشکیل دے دیا ہے”۔

ترک صدر نے کہا کہ علاقائی طاقتوں کے ساتھ معاشی اور سیاسی تعلقات کو مضبوط کیا جائے گا جن میں یورپی یونین کو اولین ترجیح حاصل ہو گی۔ ہم اپنے خطے اور دنیا میں دوستانہ اور برادرانہ قومیں چاہتے ہیں تاکہ مل کر اپنی اپنی قوم کو خوشحال بنائیں۔ اور اسے ممکن بنانے کے لیے ہم تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا پانچ سے بڑی ہے کو تسلسل سے دوہراتے رہیں گے اور ایک مضبوط اور عظیم ترکی بنائیں گے جو ہر شعبے میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ جہاں زرخیز اور تخلیقی ذہنیت پوری سماج میں غالب ہو جاتی ہو، خوشحالی انصاف کے ساتھ تقسیم ہوتی ہو۔ جہاں قومی اقدار، عالمی اقدار کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔

آق پارٹی کے انتخابی منشور جس کا نام "ہمارے مستقبل کا وژن” رکھا گیا ہے، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "ہم ڈیجٹلائزیشن کی طرف خصوصی توجہ دیں گے جو نئے دور کی اہم اور منفرد پہچان ہے اور ہم یقین کرتے ہیں کہ ایک ڈیجٹل ترکی پیدا ہو گا”۔

تبصرے
Loading...