ولی عہد ابو ظبی کی ایوانِ صدر آمد

0 241

صدر رجب طیب ایردوان نے ایک باضابطہ تقریب میں ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان کا خیر مقدم کیا کہ جو ترکی کے سرکاری دورے پر ہیں۔

دونوں رہنماؤں کی آمد پر 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

ترکی اور متحدہ عرب امارات کے قومی ترانوں کے بعد ولی عہد ابو ظبی شیخ محمد بن زاید النہیان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

وفود کے تعارف کے بعد دونوں رہنماؤں نے ایوانِ صدر میں ملاقات کیں۔

وفود کے مابین ملاقات کے بعد دونوں ممالک میں صدر ایردوان اور شیخ محمد بن زاید کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط ہوئے۔

صدر ایردوان نے ایوانِ صدر میں ولی عہد ابو ظبی شیخ محمد کے حق میں عشائیہ بھی دیا۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: