انتظامی افسر 24/7 خدمت کے لیے مستعد رہیں، ایردوان

0 5,614

ترک صدر ایردوان نے کہا ہے کہ انتظامی افسر اور عہدیدار جیسا کہ گورنر، وزیر اور میئر کام کے لیے عمومی متعین وقت نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا: "ہمیں دن میں 24 گھنٹے، ہفتے کے 7 دن اور سال کے 365 دن خدمت کے لیے مستعد رہنا ہو گا”۔ وہ صدارتی کمپلیکس میں گورنرز سے خطاب کر رہے تھے۔

ایردوان نے کہا، "ہر ایک ضلعی گورنر، بطور اس ضلع میں سب سے بڑے ریاستی انتظامی افسر کے وہاں میری آنکھیں، کان، آواز اور ہاتھ ہے”۔

انہوں نے کہا، "ہم صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ، اربنائزیشن اور سماجی بہبود میں جو ریفارم لائے ہیں، ان کا مقصد شہریوں کا معیار زندگی بلند کرنا تھا۔ اسی سلسلے میں ہمارا مقصد بڑے شہری ہسپتال بنانا ہیں۔ جن میں 4 بن چکے ہیں اور خدمت کر رہے ہیں جبکہ 17 زیر تعمیر ہیں”۔

انہوں نے بتایا، "ہم نے 270 ہزار نئے کلاس روم بنائے ہیں اور فی کلاس روس میں اوسط تعداد 70 سے 30 کر دی ہے۔ ہم نے یونیورسٹیوں کی تعداد 74 سے 185 کر دی ہے”۔

ایردوان نے مزید بتایا کہ، "ہم نے فی کس آمدن 3500 ڈالر سے بڑھا کر 11000 ڈالر تک لائے ہیں۔ اب مزید ایسا ممکن نہیں کہ ریاست اور شہری کے تعلقات پر واپس پرانی سطح پر لایا جا سکے”۔

تبصرے
Loading...