56سال کے بعد بھی عدنان میندریس کا ممتاز مقام ہمارے دل میں موجزن ہے، ایردوان

0 162

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سابق وزیر اعظم عدنان میندریس کی برسی پر خصوسی پیغام جاری کیا- عدنان میندریس کو 1960ء میں مارشل لاء کے بعد پھانسی پر چڑھا دیا گیا تھا-

پیغام میں کہا گیا کہ عدنان میندریس کا اپنے عہد میں ترکی میں ترقی، بڑھوتری اور جمہوریت کے لیے مثبت کردار ادا کیا- لیکن انہیں زبردست جبر کا سامنا کرنا پڑا-

ایردوان نے کہا، "اس حقیقت کے باوجود کہ ان کی موت کو 56 سال گزر چکے ہیں، میندریس اور ان کی ساتھیوں کا ہمارے دلوں میں ممتاز مقام مضبوط ہے”-

عدنان میندریس کی برسی پر ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے بھی پیغام جاری کیا اور کہا مرحوم میندریس نے اپنی زندگی ترک قوم کے لیے قربان کر دی، وہ آج بھی ہمارے دلوں میں ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں-

عدنان میندریس ترکی کے نویں وزیر اعظم تھے، جنہیں 1960ء کے خونی ماشل لاء کے بعد پھانسی دے دی گئی تھی- اسے ترک تاریخ کا تاریک ترین دور کہا جاتا ہے-

تبصرے
Loading...