آپریشن شاخ زیتون کی کامیابی کے پانچ دن بعد اس پر فلم لانچ ہو گئی

0 1,871

ترک فوجیوں کے شامی صوبے عفرین میں آپریشن پر مبنی ایکشن فلم جمعہ کے روز سینما میں لانچ کی گئی۔ حیران کن طور پر عفرین میں صرف پانچ روز قبل ہی ترک فوج اپنے شامی اتحادیوں آزاد شامی فوج کے ساتھ داخل ہوئے تھے۔

بوردو فریلیلار 2: عفرین کے پوسٹر شہروں میں عفرین آپریشن کی کامیابی سے قبل سے لگا دئیے گئے تھے لیکن جب اگلے ہی دن ترک فوج نے عفرین مرکز کی فتح کا اعلان کیا تو ترک شہری حیران ہو گئے۔

فلم کے ڈائریکٹر ارحان بے تیمور ہیں، جنہوں نے گذشتہ سال بوردو بریلیلار: شام لانچ کی تھی جو شام میں ترک فوجیوں کے آپریشن فرات ڈھال کی کہانی پر بنائی گئی تھی۔

فلم کا آغاز دہشتگردوں کی طرف سے ترک میں ایک حملے سے ہوتا ہے اور اس میں ترک فوج کے قومی کردار اور ترکی سے محبت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

تبصرے
Loading...