عفرین کے مقامی رہائشیوں نے 18 ‘وائے پی جی’ دہشتگرد پکڑ کر ترک فوج کے حوالے کر دئیے

0 1,198

ترک ملٹری اطلاعات کے مطابق عفرین کے مقامی رہائشیوں نے وائے پی جی کے 18 دہشتگرد ترک فوج کے حوالے کئے ہیں۔

ترک فوج کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان کے مطابق، مقامی سربراہان اور لوگوں نے نو گاؤں میں دہشت گرد ترک فوج کے حوالے کئے ہیں۔

منگل کے روز تین مزید دہشت گردوں کو حوالے کیا گیا۔

20 جنوری کو شامی علاقے عفرین میں شروع ہونے والا ترک فوج کا آپریشن شاخ زیتون جو پی کے کے کی شامی شاخ وائے پی جی کے خلاف کیا گیا اور 18 مارچ کو عفرین مرکز آزاد کروا لیا گیا۔

مہاجرین کی ایک بڑی تعداد آپریشن کی کامیابی کے بعد اپنے گھروں اور کاروبار کی طرف لوٹ رہی ہے۔

مکمل سیکیورٹی اور امن کے قیام تک ترک اور آزاد شامی فوج خطے میں موجود رہے گی۔ اور ترک ادارے مقامی رہائشیوں کو انفراسٹکچر، صحت اور تعلیمی سہولیات فراہم کریں گے۔

ترک حکومت یہ بھی غور کر رہی ہے کہ شام کے آزاد ہونے والے علاقوں میں شامی مہاجرین کو ان کی سرزمین پر بسایا جائے اور انہیں واپس زندگی کی طرف لوٹنے میں ترکی مدد فراہم کرے۔

تبصرے
Loading...