ایردوان ٹرمپ فون کال کے اثرات: پینٹاگون کا کرد وائے پی جی دہشتگردوں سے بھاری اسلحہ واپس لینے کا اعلان

0 245

امریکی شعبہ دفاع نے کہا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ شامی کرد دہشتگرد گروپ پی وائے جی کے عسکری ونگ پی وائے ڈی کو دیا گیا "بھاری ہتھیار اور گاڑیاں” واپس لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ پی وائے ڈی ترک کرد دہشتگردوں کی تنظیم پی کے کے کی شامی شاخ ہے۔

تحریری بیان میں ترجمان کرنل روب میننگ نے چند صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

پینٹاگون نے یہ بھی لکھا ہے کہ اس کے فوجی دستے کرد دہشتگردوں کو دئیے گئے اسلحہ کے استعمال میں ساتھ ہوتے ہیں۔

دوسری طرف ترک صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ کی فون کال کے ہی روز دیر الزور میں امریکا کی طرفہ سے پی وائے جی دہشتگردوں کو مزید اسلحے کا ٹرک دیا گیا۔ اگرچہ فون کال میں ٹرمپ نے کہے رہے تھے کہ امریکا اب کرد دہشتگردوں کو مزید اسلحہ نہیں دے گا۔

امریکا داعش کے خلاف جنگ کے نام پر کرد دہشتگردوں کو بھاری اسلحہ اور میشنری تقسیم کرتا آ رہا ہے جس پر ترکی نے ہمیشہ سے احتجاج کیا ہے کہ یہ اسلحہ ترکی کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔

تبصرے
Loading...