ترک نوجوانوں کی تنظیم "انادولو گینچلک دیرنی” کل کشمیر کے حق میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرے گی

0 2,357

ترک نوجوانوں کی تنظیم "انادولو گینچلک دیرنی” کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم اور بلیک آؤٹ کے خلاف کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کل انقرہ میں بھارتی سفارتخانے اور استنبول میں بھارتی کونسلیٹ جنرل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔

انادولو گینچلک دیرنی کے مطابق جمعہ کے روز انقرہ میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے شام 7 بجے مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ استنبول میں جمعہ کے ہی روز بھارتی کونسلیٹ کی عمارت کے سامنے 9 بجے رات مظاہرہ کیا جائے گا۔

انادولو گینچلک دیرنی نے مزید کہا ہے کہ ہندوستان کشمیر میں وہی عمل دوہرانا چاہتا ہے جو اسرائیل فلسطین میں کر رہا ہے۔ کشمیر کا حل کشمیریوں کی آراء کے ذریعے حل ہونا چاہیے۔ ان کی طرف کشمیر کو اپنی جان قرار دیا گیا ہے۔ دیرنی نے جموں کشمیر میں ہونے والی بربریت کی کاروائیوں اور کشمیریوں کو باقی دنیا سے کاٹ دینے کی مذمت کی ہے۔

تبصرے
Loading...