مشکل وقت پر سلطنت عثمانیہ کی مدد، زمیندار اخبار لاہور کی دستاویز ترکی میں منظرعام پر

0 6,668

ترک عثمانی آرکائیو حال ہی میں لاہور کے زمیندار اخبار کی طرف سے سلطنت عثمانیہ کو کٹھن وقتوں میں بھیجی جانے والی امداد رقوم کی دستاویز منظر عام پر لایا ہے۔

یہ رقوم پہلی جنگ عظیم میں جنگ کے دوران شہید ہونے والے افراد کے ورثاء اور ان کے یتیم بچوں کو بھیجی گئی۔

پہلی جنگ عظیم میں ترکی نے برطانیہ کے خلاف جرمنی کا ساتھ دیا۔ترکی کی جنگ میں شمولیت سے ہندوستان کے مسلمان پریشان ہوئے کہ اگر انگریز کامیاب ہو گیا تو ترکی کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جائے گا۔

ہندوستان کے مسلمانوں نے انگریزوں کا ساتھ دینے کے لیے وزیراعظم برطانیہ لائیڈ جارج سے وعدہ لیا کہ جنگ کے دوران میں مسلمانوں کے مقامات مقدسہ کی بے حرمتی نہیں ہو گی اور جنگ کے بعد مسلمانوں کی خلافت محفوظ رہے گی۔

اس جنگ میں جرمنی کو شکست اور برطانیہ کو فتح ہوئی۔ جنگ کے خاتمے کے بعد برطانیہ اور اس کے اتحادیوں نے وعدہ خلافی کرتے ہوئے اپنی فوجیں بصرہ اور جدہ میں داخل کردیں۔ ہندوستان کے مسلمانوں نے انگریزوں کو وعدے یاد دلانے کے لیے اور خلافت کے تحفظ کے لیے ایک تحریک شروع کی جسے "تحریک خلافت” کا نام دیا گیا۔

اس تحریک کے دوران ہند و پاک کے مسلمانوں نے سلطنت عثمانیہ کے لیے بھاری مالیت کی امداد روانہ کی۔ یہ دستاویز انہی امدادی سرگرمیوں کا حصہ سمجھی جاتی ہیں۔

تبصرے
Loading...