خود کی تجدید اور اصلاح آق پارٹی کی سب سے اہم خاصیت ہے، صدر ایردوان

0 172

تجدید

صدر رجب طیب ایردوان نے آق پارٹی غاریسون کی صوبائی ایڈوائزری کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "ہمیں آخری حد تک شائشتہ ہونا چاہیے، ہمارے وزراء میئرز اور ڈپٹیز کو عاجز ہونا چاہیے، جیسا کہ رومی نے کہا تھا ہماری عاجزی کو زمین کی مٹی کے برابر ہونا چاہیے جس میں ہمیں دفن ہونا ہےـ اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہمارے یہ دفاتر کوئی فائدہ نہیں دے سکتےـ ہمیں اپنے دفاتر سے حاصل ہونے والے فوائد کو مضبوط بنانا ہے نا کہ اپنے دفاتر کو مضبوط کرنا ہےـ اگر آپ اپنے دفاتر کی مضبوطی تک محدود ہو گئے تو عوام اسی طرح اٹھا کر آپ کو باہر پھینک دیں گے جیسے انہوں نے آپ کو ان دفاتر میں بٹھایا تھا”۔

جدوجہد کا ایک مشکل وقت ہمارا انتظار کر رہا ہے

صدر رجب طیب ایردوان نے آق پارٹی کی 16 سالہ جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "خود کی تجدید اور اصلاح آق پارٹی کی سب سے بڑی خاصیت ہے اور جدوجہد کا ایک کٹھن دور ہمارا انتظار کر رہا ہے 2019ء میں ہونے والے انتخابات ترکی کے لیے بہت اہم ہیں کیونکہ آپ کو معلوم ہے کہ ہم 16 اپریل کے ریفرنڈم میں کامیاب ہوئے تھے تاہم 49.9 فیصد ووٹوں کی شرح ناکافی ہے 50 فیصد سے زائد کامیابی کے لیے لازم ہے”

ہمیں ایسا کرنا چاہیے جسے ہمارے جانے کے بعد اچھے لفظوں میں یاد کیا جائے

انہوں نے مزید کہا: "ہمیں آخری حد تک شائشتہ ہونا چاہیے ہمارے وزراء میئرز اور ڈپٹیز کو عاجز ہونا چاہیے جیسا کہ رومی نے کہا تھا ہماری عاجزی کو زمین کی مٹی کے برابر ہونا چاہیے جس میں ہمیں دفن ہونا ہے، اگر ایسا نہیں ہوتا تو ہمارے یہ دفاتر کوئی فائدہ نہیں دے سکتےـ ہمیں اپنے دفاتر سے حاصل ہونے والے فوائد کو مضبوط بنانا ہے نا کہ اپنے دفاتر کو مضبوط کرنا ہے اگر آپ اپنے دفاتر کی مضبوطی تک محدود ہو گئے تو عوام اسی طرح اٹھا کر آپ کو باہر پھینک دیں گے جیسے انہوں نے آپ کو ان دفاتر میں بٹھایا تھاـ ہم یہ بات ہمیشہ کہتا ہوتا ہوں کہ میرا صدر ہونا کون سی بڑی بات ہےـ کیا اس صورت کل میں مر نہیں سکوں گا؟ اور ہم سب کا آخر کار کسی جگہ جانے والے ہیں؟ ایک دو مکعب میٹر کی قبر! اور جب امام ہمارا نماز جنازہ پڑھے تو یہ نہیں کہے گا کہ صدر کی روح کے ثواب کے لیے بلکہ ایک انسان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے بولے گاـ ہماری نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور ہمیں دفن کر دیا جائے گا، پھر تمام لوگ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گےـ تاہم اگر ہم نے اس دنیا میں کوئی اچھی یادیں چھوڑیں تو لوگ ہمیں اچھے لفظوں میں یاد کیا کریں گے اور دعاء دیا کریں گےـ جو شخص اپنے ذاتی مفادات کو پارٹی اور ملک کے مفادات سے عزیز رکھتا ہو وہ کسی صورت آق پارٹی میں قیادت کا اہل نہیں ہےـ ہمارے دل اور بازو ہر اس شخص کے لیے کھلے ہیں جو ہمارے مقصد اور ملک کے لیے کام کرنے کا عزم رکھتا ہو جس سے عوام کی فلاح ہو اور نئے منصوبے کھولنے میں معاون ہو”ـ

ترکی کی نجات اسی میں ہے کہ ہم اپنا ہدف 2023ء حاصل کرلیں

ک

تبصرے
Loading...